ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شاہجہاں پور سے سنگھو بارڈرتک کسان تحریک کی توسیع، سوا کلومیٹر تک سڑک پرخیمے نصب، تمام سہولیات سڑک پر موجود 

شاہجہاں پور سے سنگھو بارڈرتک کسان تحریک کی توسیع، سوا کلومیٹر تک سڑک پرخیمے نصب، تمام سہولیات سڑک پر موجود 

Mon, 21 Dec 2020 20:47:13    S.O. News Service

الور/جے پور،21/دسمبر (آئی این ایس انڈیا) الور کی شاہجہان پورہ کھیڑا ہریانہ بارڈ پر زرعی قوانین کیخلاف مظاہرے میں کسانوں کا احتجاج سنگھو بارڈر کی طرح بڑا ہونے والا ہے، یہاں اب کسان احتجاج کی لمبی تیاری کررہے ہیں۔یہاں پانی گرم کرنے کی مشین سے روٹی بنانے والی مشین بھی لگ چکی ہے۔روزانہ 100 سے 125 میٹر ہائی وے گھیر لیا جاتا ہے۔ یعنی یہ مظاہرہ ایک یا دو خیموں سے شروع ہوکر سوا کلومیٹر کی دوری پرپھیل چکا ہے، کسان دور دراز سے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ دن میں ایک میٹنگ ہوتی ہے۔ مختلف طریقہ کار سے کسان رہنما کسانوں کو دیہی علاقوں میں بیٹھے کسانوں تک پیغام بھیجتے ہیں۔کسانوں کا یہ مظاہرہ قومی شاہراہ پر شاہجہان پور-کھیڑا ہریانہ بارڈ رپر 12 دسمبر کو شروع ہوا تھا۔ صرف 9 دن گزرے ہیں۔ لیکن، اس احتجاج کی تصویر بدل گئی ہے۔ پہلے چولہے کا استعمال کرتے ہوئے  روٹی بنائی جاتی تھی، لیکن اب روٹی بنانے والی مشین آگئی ہے۔ پہلے خود چولہے پر ہی گرم پانی ہوتا تھا، اب واٹر ہیٹنگ مشین نصب ہوچکی ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ پھل اور سبزیاں پک اپ بھرکے آنا شروع ہوگئی ہیں۔یہ بات واضح ہے کہ کسان یہاں بھی تحریک کو ایک بڑا فارم دینے میں مصروف ہیں۔ سنگھو بارڈر کے خطوط پر اب ہریانہ شاہجہاں پور کھیڑا بارڈر پربھی تحریک آگے بڑھنے لگی ہے۔مسلسل 4 ڈگری درجہ حرارت میں کھلی سڑکوں پر کسانوں کو احتجاج کرتے دیکھ کر آس پاس کے کسانوں کے دل بھی پسیج گئے ہیں۔ 


Share: